چنتامنی:یکم فروری (محمد اسلم؍ ایس او نیوز )شہر کے وارڈ نمبر14 کے حدود میں آنے والے تپتیشور کالونی میں گزشتہ کئی مہینوں سے پانی کی سربراہی نہ کئے جانے کے خلاف برہم مکینوں نے خالی گھڑوں کے ساتھ سڑک پر اتر کر راستہ روکو احتجاج کیا ۔
احتجاجیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تپتیشور کالونی میں مسلسل ڈیڑھ مہینہ سے پانی کی سربراہی نہیں کی جارہی ہے وارڈ کے والومین سے باربار شکایت کرنے پر بھی یہی جواب ملتا ہےکہ بورویلوں میں پانی نہیں ہے خواتین کو دور دارز علاقوں سے پیدل جاکر پانی لانا پڑتا ہے، جبکہ700رو پئے ادا کرکے ٹینکر سے پانی خریدنا پڑرہاہے احتجاجیوں نے کہا بورویلوں میں پانی ہونے کے باوجود واٹرمین پانی سربراہی نہیں کررہے ہیں اورجن علاقوں میں واٹرمین کو رشوت د ی جاتی ہے ان علاقے میں دن رات پانی کی سربراہی ہوتی ہے احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ وارڈ کے کونسلر بھی ترقی کے جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں محلے کے خواتین نے کئے بار ان سے شکایت کرنے کے باجود کوئی کارروائی نہیں کرسکے ۔
منسپل کمشنر منی سوامی پہنچ کر احتجاجیوں کو منانے کی کوشش کی مگر خواتین نے شدید برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ میں والومینوں کی من مانی جاری ہے ہفتے میں ایک مرتبہ پانی سربراہی نہیں کی جارہی ہے کمشنر نے والومین روی کو طلب کر خوب لتاڑا اورکہاکہ بورویل میں پانی موجودہونے کے باجود کیوں محلوں کو ہفتہ میں دو مرتبہ پانی سپلائی نہیں کی جارہی ہے اگر اسی طرح کے شکایتیں آتے رہے تو اس کے خلاف قانونی کی کارروائی کی جائیگی،مکینوں نے کمشنر اور مقامی نمائندوں پر بھی شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے راستے میں بسوں کو روک دیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر و دیگر پولیس اہلکاربھی موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج کررہی خواتین کو منانے کی بے انتہا کوشش کی لیکن وہ قابو میں نہیں آئے احتجاج کررہی خواتین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان لفظی چھڑپیں بھی ہوئیں، پھر معاملہ کئی گھنٹے کے بعد ٹھنڈا ہوااحتجاج میں تپتیشور کالونی کے کئی خواتین موجود رہی۔
منسپل کمشنرمنی سوامی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی کٹوتی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اسلئے وارڈوں کو پانی سربراہی کرنے میں واٹرمینوں کو بھی دشواری ہورہی ہے عنقریب شہر کے تمام واٹرمینوں کو طلب کرکے ان کو ایک منصوبہ بناکر دیا جائیگا کہ کونسے وارڈ کو کس طرح پانی سربراہی کرنا چاہئے عوام کو بھی چاہئے کہ پانی کو فضول ضائع نہ کریں پانی کو بچت کرنے کی بے انتہا کوشش کرے پانی کو بچت کرنے کے تعلق سے عوام میں بھی بیداری لائی جائے۔